لاہور: ڈاکے، مزاحمت پر دکاندار زخمی، بھوئے آصل میں دیہاتیوں نے ڈاکو مار ڈالا
لاہور+ بھوئے آصل+ فیروز والا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر ایک شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر دکاندار مشتاق کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور دکان سے 70 ہزار کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ مشتاق کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ نشتر کالونی یوحنا آباد میں تین ڈاکوﺅں نے اقبال خان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ 70 ہزار کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ لیں۔ جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے لیاقت کے گھر سے 5 لاکھ روپے، ستوکتلہ کے علاقہ میں ریاض الدین کے گھر سے 5 لاکھ روپے، شمالی چھاﺅنی مرغی خانہ سٹاپ کے اشرف کے گھر سے 4 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات، شاہدرہ میں ثاقب کی فیملی سے 2 لاکھ روپے، نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں زاہد کی فیملی سے 2 لاکھ روپے، رائے ونڈ کے علاقہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، مغلپورہ کے علاقہ میں اختر سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون، سمن آباد میں اسد سے 50 ہزار اور موبائل فون، پرانی انار کلی میں محسن سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون، گجرپورہ میں امریز سے 1 لاکھ اور موبائل فون، شفیق آباد علاقہ میں اکرم سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علا قہ میں مرید سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری گیٹ سرکلر روڈ سے حامد، راوی روڈ نبی پارک سے مدثر، لٹن روڈ نیو چوبرجی پارک سے طاہر، سمن آباد مدنی سٹریٹ سے آمنہ، جوہر ٹاﺅن سے ہسپتال طارق، جنوبی چھاﺅنی کیولری گراﺅنڈ سے فہیم، شاہدرہ سے فہیم، شمالی چھاﺅنی سے خالد، فیصل ٹاﺅن سے سہیل اور غالب مارکیٹ سے طاہرہ کی گاڑیاں اور بادامی باغ سے شکیل کا ٹرک چوری ہو گیا۔ شاہدرہ سے سلامت، مغلپورہ سے ندیم، ملت پارک سے عثمان، نواں کوٹ سے فاروق، شمالی چھاﺅنی سے کامران، نشتر کالونی سے ساجد، گارڈن ٹاﺅن سے سلیم، گوالمنڈی سے راحیل، راوی روڈ سے شہزاد، شادباغ سے احد، لوئر مال سے حارث، نیو انارکلی سے بلال، شاہدرہ سے نعیم، سول لائن سے فرخ، ہربنس پورہ نئی آبادی سے رستم، گارڈن ٹاﺅن سے عمر، کوٹ لکھپت سے عمران اور نشتر کالونی سے اسحاق کی موٹرسائکیلیں چوری کر لی گئیں۔ بھوئے آصل میں دوران ڈکےتی دےہاتیوں اور ڈاکوو¿ں مےں فائرنگ کا تبادلہ، اےک ڈاکو ہلاک تےن فرار ہو گئے۔ بھمبہ کا رہائشی کرامت اپنے گاﺅں آرہا تھا نہر کے کنارے اسلحہ کے زور پر روک کر لوٹنے لگے تاہم اُس کے شور مچانے پر دیگر دیہاتی اکٹھے ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلہ مےں گولی لگنے سے سرور نامی ڈاکو ہلاک جبکہ تین اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہوگئے تاہم ےہ کنفرم نہ ہوسکا ہے ڈاکو اپنے ساتھےوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے ےا پھردےہاتوںکی فائرنگ سے پولیس کوٹ رادھاکشن نے نعش قبضے میں لے کر ضروری کاروائی شروع کردی ہے۔ فیروز والا میں کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر یاسر عطاری سے ایک لاکھ سولا ہزار روپے رقم موبائل فون چھین لئے بھلے ڈسنوال کے قریب ڈاکوﺅں نے دکاندار نثار علی اور عثمان علی سے رقم رکشہ اور دیگر سامان چھین لیا اور فرار ہو گئے نامعلوم چوروں نے شاہدرہ میں بجلی کے دو ٹرانسفارمر اور تاریںچوری کر لیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
ڈاکے