بادامی باغ: بد بخت باپ کی طلاق یافتہ بیٹی سے زیادتی
لاہور (نامہ نگار) بد بخت باپ نے طلاق یافتہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ ممبمے جھگیاں شادباغ کی رہائشی سدرہ نے تھانہ بادامی باغ میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ وہ مقامی کلینک میں کام کرتی ہے اور ایک سال سے طلاق یافتہ ہے۔ وہ اپنے والد کو ملنے گھر اسماء کالونی بادامی باغ آئی تو اس کے باپ مشتاق نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس پر اس نے دیگر بہن بھائیوں کو بتایا تو اسکا باپ گھر سے فرار ہوگیا۔