بادامی باغ: تہرے قتل کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر ورثائ، آڑھتیوں کا مظاہرہ
لاہور(نامہ نگار)بادامی باغ کے علاقہ سبزی منڈی میں25دن قبل تین افراد کے قتل کے ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کر نے پرورثاء اورآڑھتیوں نے سٹرک بلاک کر کے شدید احتجا ج کیا اور پو لیس کے خلاف نعرئے با زی کی ہے۔اس موقع پر آڑھتیوں نے منڈی میں ہڑتال بھی کی تھی ۔بتا یا جاتا ہے کہ با دا می باغ سنزی منڈی میں5جون کو فائرنگ سے تین افرادحافظ مقصود،عاظف اور ندیم ہلاک ہو گئے تھے مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام ہم برہم ہو گیا۔