بھاری مقدار میں اسلحہ لاہور سمگل کرنیکی کوشش ناکام، 5 ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار) ایس پی ماڈل ٹائون کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ کاہنہ پولیس نے علاقہ غیر سے ا سمگل شدہ بھاری مقدار میںاسلحہ بھری دو گاڑیاں پکڑ کر اسلحہ برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ میں 30 پسٹلز، 6 رپیٹرز اور 16500 گولیاں شامل ہیں، ملزمان و پشاور سے غیر قانونی اسلحہ کی بھری دو گاڑیاں لوڈ کر کے لاہور سمگل کر رہے تھے ملزمان میں ناصر محمود، نعیم، امیر سعید، ایم یوسف اور حاجی ارشاد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں شیر کوٹ پولیس نے بابو صابو انٹر چینج پر پشاور سے لاہورآنے والے مسافر انار گل سے پستول برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا ہے۔