3 خود کشیاں‘ گکھڑ منڈی میں خاتون نے خود سوزی کر لی
گکھڑ منڈی + فیصل آباد+ساہوکا (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) گکھڑ منڈی کے علاقے بھٹی منصور کے رہائشی محمد بوٹا کی بیٹی مقدس نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ ہسپال میں دم توڑ گئی۔ فیصل آباد میں عید کے دوسرے روز 45 سالہ خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر جبکہ نوجوان نے کنویں میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔ نواحی علاقے کی 45 سالہ ساجدہ کا اپنے شوہر سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر دلبرداشتہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر موت کو گلے لگا لیا ہے۔ ادھر تھانہ ساہوکا کے نواحی گاوں 321ای بی کے رہائشی نوجوان محمد یوسف ولد سخی وٹو نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر قریبی ٹیوب ویل کے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی نوجوان نے چھلانگ لگانے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ اور موبائل نکال کر باہر رکھ دیا جس سے نوجوان کی تصدیق فوری طور پر کر لی گئی۔
خود کشی