کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، میاں بیوی شدید زخمی
لاہور(نامہ نگار) تیز رفتار کارنے موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی کو کچل کر شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوارزمان اور اس کی بیوی کنول کو ٹکر مار دی ۔جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار سوار فرار ہو گیا۔ دونوںزخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔