زرعی اراضی قبضہ کیس، منشا سندھو سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ
کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے منشاء سندھو سمیت نو افراد پر زرعی زمین پر قبضہ اور فصل اجاڑنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ، مہندی پور کے رہائشی دریافت علی بھٹی کی 11ایکڑ زمین پر چند روز قبل منشاء سندھو ،ذوالفقار سندھو،جان محمد تلی ، شناورسلیم ،خاور سلیم،نقاش سلیم،غفور سندھو ،ارشاد عرف شادا وغیرہ اور سب انسپکٹر سرورکی سرپرستی میں 8ایکڑ گندم اور ڈھائی ایکڑبرسیم کی فصل تباہ کردی تھی ۔