ایوان بالا کے110ویں اجلاس کی پہلی نشست اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئی
ایوان بالا کے0 11یں سیشن کی پہلی نشست ہی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئی 12مارچ 2015ء کو ایوان بالا کی ہیت ترکیبی یکسر تبدیل ہو جائے گی اس وقت مسلم لیگ( ن) کی حکومت ہے لیکن ایوان بالا میں حکومت اقلیت میں ہونے کہ وجہ سے اپوزیشن کے دبائو میں رہتی ہے ایوان بالا کے 52ارکان 12مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔ ایوان بالا میں اپوزیشن نے یہ جانتے ہو ئے بھی کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ کراچی گئے ہیں ان کی اور وزیر مملکت بلیغ الرحمن کی عدم شرکت پر ہنگامہ برپا کر دیا بات یہیں ختم نہیں ہوئی اپوزیشن نے ایوان سے واک آئوٹ کرکے ‘کورم کی نشاندہی کر دی جس کے باعث اجلاس نصف گھنٹہ کیلئے ملتوی کر دیاگیا قائم مقام چیئرمین نے ایوان میں وزیر داخلہ کا خط پڑھ کر سنایا کہ وہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے ایوان میں حاضر نہیں ہو سکیں گے۔ میاں رضا ربانی نے آئو دیکھا نہ تائو وزارت داخلہ کے دونوں وزراء پر برس پڑے۔