شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم کے کھلاڑی چھائے رہے۔ کیویز نے بھرپور انداز میں کم بیک کیا۔ دوسرا دن حقیقی معنوں میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا دن تھا۔ پہلے کریگ نے سات وکٹیں حاصل کرکے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی بعد میں میکولم نے جارحانہ انداز میں بلے بازی سے رہی سہی کسر پوری کر دی۔ میکولم نے دبا¶ میں آئے بغیر بہترین کرکٹ کھیلی۔ یہ ان کا روایتی انداز ہے۔ دیکھا جائے تو وہ جارحانہ حکمت عملی کے تحت کھیلنے کیلئے میدان میں اترے۔ با¶لرز کو دبا¶ میں لائے اور آزادانہ رنز بنانے کی پالیسی کے تحت کھیلتے رہے۔ پاکستان کے بہترین با¶لرز کو ہدف بنا کر کھیلتے رہے۔ ذوالفقار بابر 7.10، محمد طلحہ کہ 8.85 اور یاسر شاہ کی با¶لنگ پر 5.90کی اوسط سے رنز بنے۔ نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا چکا ہے۔ دبا¶ پاکستان پر ہو گا۔ با¶لرز تیزی سے وکٹیں نہ لے سکے تو مصباح اینڈ کمپنی کیلئے مشکلات ہونگی۔ پاکستان کے بلے بازوں نے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ اور خراب شاٹ سلیکشن کی وجہ سے ایک بڑے سکور کا موقع ضائع کر دیا۔ محمد حفیظ بدقسمتی سے ایک مرتبہ پھر ڈبل سنچری سے محروم رہے۔ اسد شفیق بھی توقعات پر پورا نہ اترے۔ پہلی اننگز میں ہمارے زیادہ تر بلے باز اپنی غلطیوں سے آ¶ٹ ہوئے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024