سینٹ سے ریٹائر ہونیوالے ارکان ایوان کے درو دیوار کو ’’حسرت و یاس ‘‘ سے دیکھتے رہے

سینٹ سے ریٹائر ہونیوالے ارکان ایوان کے درو دیوار کو ’’حسرت و یاس ‘‘ سے دیکھتے رہے

سینیٹ کا 111واں سیشن جو موجودہ سیشن کا آخری سیشن ہو گا جمعہ کو شروع ہو گیا 11مارچ 2015کو52نئے ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد نئی سینیٹ وجود میں آجائیگی  سینیٹ کے آخری اجلاس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری جو خود بھی ر یٹائر ہو رہے ہیں ریٹائر ہونیوالے سینیٹرز کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام کرینگے فوٹو سیشن ہو گا  52ارکان میں سے بیشتر ارکان کے واپس آنے کا امکان نہیں اس لئے ان کے’’ چل چلائو  ‘‘کے دن ہیں ریٹائر ہونیوالے جن ارکان کی واپسی کا کوئی امکان ایوان کے درو دیوار کو ’’حسرت ویاس ‘‘ کی نگاہ سے دیکھتے نظر آئے  اجلا س شروع ہو نے سے اختتام تک 11ارکان ہی ایوان میں موجود  تھے اپوزیشن نے’’ واک آئوٹ  ،واک آئوٹ ‘‘ کا کھیل جاری رکھا۔ کورم ٹوٹنے پر چیئرمین نے اجلاس ملتوی کر دیا۔