حیدر آباد یونیورسٹی کا نام محب وطن خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کے نام منسوب کر دینا چاہئے۔ عبدالستار ایدھی جیسا فرشتہ صفت انسان پوری دنیا میں نہیں دیکھا۔اور الطاف حسین جیسا غدار بھی اس صدی میں نہیں دیکھا ۔ وطن عزیز کے خلاف نا پاک الفاظ ایک نجس شخص ہی بول سکتا ہے۔ ملک و قوم سے شدیدمخالفت کا دبائو آیا تو خود کو ذہنی مریض ثابت کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ لیکن اس کے بعد غلیظ ذہنیت کی ایک اور ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی۔ الطاف حسین نے اپنے ناپاک خطاب کے بعد معذرت کی اور پھر امریکہ اور کینیڈا کے کارکنوں کو فون پر جو بکواس کی وہ میڈیاپر نشر نہیں کی جا سکتی۔ایم کیوایم کے امریکہ اور کینیڈا کے کارکنوں سے کانفرنس کال کے ذریعہ کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ الطاف حسین لندن سے نیویارک شکاگو کینیڈا اپنے پالتوئوں سے اجتماعی کال میں پاکستان کے خلاف نعرے لگانے اور پاکستان توڑنے کے حوالے سے گفتگو میں کہہ رہاہے کہ اسرائیل ، امریکہ ، بھارت کے مراکز سے رابطے قائم کرو اور انہیں بتائو کہ (خاکم بدہن ) پاکستان قائم رہنے کے لائق نہیں۔ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں۔ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائو ۔ اس نعرے کو اپنا سلوگن بنا ئو۔غلیظ انسانوں کی گفتگو ملاحظہ فرمائیں۔’’بھائی میں شکاگو سے آرش بول رہا ہوں ، میں آپ سے وعدہ کر تا ہوں کہ ٹویٹر پر ’’پاکستان مردہ باد‘‘ کا سلوگن لگائوں گا ،کوئی مائی کا لال مجھے روک نہیں سکتا۔ بھائی میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ امریکہ میں پاکستان سے غداری کا پہلا مقدمہ میرے خلاف بنے گا۔جواب میں الطاف حسین کہتا ہے ’’شاباش میرے بیٹے ‘‘۔ بھائی آپ بے فکر ہو جائیں ۔بھائی آپ ہمارے روحانی باپ ہیں ۔ ایک کارکن کینیڈا سے بک رہاہے ’’بھائی آج میں نے تمام سینیٹرز کو لیٹر بھیج دیا ہے۔ پاکستان مردہ باد کے سب سے پہلے نعرے کینیڈا سے لگیں گے۔ہم نے فیصلہ کر لیا ہے بھائی آپ جو پیغام دیں گے ہم اس کو لے کے چلیں گے۔ہم کینیڈا میں آفس کھولنے کو تیار ہیں۔ہم یہاں سے پاکستان کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ تمام اخراجات ہم یہاں کینیڈا سے لگائیں گے۔نیویارک سے بھی آواز اٹھی’’ انشا ء اللہ بھائی آپ کی دعائیں حاصل ہیں ، جیسا کہیں گے ویسا ہو گا‘‘۔الطاف حسین کہتا ہے(خاکم بدہن)’’ خدا اس ملک کو تباہ و برباد کر دے ‘‘۔ پھر سب مل کر کہتے ہیں’’ آمین آمین ‘‘ ۔غدار کہتا ہے ’’ اسرائیل امریکہ بھارت سے رابطے کرو، اس ملک کو تبا ہ برباد کر دیا جائے۔ اس ملک میں جو وردی پہن کر عیش کر رہے ہیں ، انہیں تباہ کر دیا جائے‘‘۔آمین کے بعد پھر سب فردََا فردََا بولے ’’بھائی تقسیم در تقسیم مقدر ہے اس پاکستان کا ۔ بھائی جو نظر آرہاہے ،یہ ملک مزید تقسیم ہو گا۔پہلے بنگالیوں کے ساتھ ظلم کیا ،اب مہاجروں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں ، دیکھیے گا بھائی یہ ملک اور تقسیم ہو گا۔ بھائی ہم پہلے بھی آپ کے ساتھ تھے،آج بھی آپ کے ساتھ ہیں اور انشا اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے۔ بھائی ہم تو آپ کو اس طرح دیکھ رہے ہیں کہ آپ کی ایک آواز سے پورے پاکستان میں اوپر سے نیچے تک ہلچل مچی ہوئی ہے۔ بھائی یہ ملک نہیں رہے گا بھائی ۔۔۔! الطاف حسین نیویارک ، شکاگو ، کینیڈا کے کارکنوں سے عہد لے رہا تھا کہ تم لوگ پاکستان مردہ باد کے نعرے پوری دنیا میں چلائو گے۔میں اس ملک کو تباہ و برباد دیکھنا چاہتا ہوں وغیرہ وغیرہ۔۔۔یقینََا یہ ریکارڈنگ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے ٹاک شو تک پہنچائی ہے۔ پاکستان کی ایجنسیاں بیدار ہیں ۔ فوج اور ملک کے خلاف بغاوت اور غداری پر اکسانے والوں کا انجام پھانسی ہے۔ فاروق ستار کی میڈیا کانفرنس ایک فراڈ ہے۔اس کی ڈرامہ بازی پر توجہ نہ دی جائے ۔ تمام سکرپٹ لندن سے غدار کا لکھا ہوا موصول ہو رہاہے۔ غدار ایم کیو ایم کا روحانی باپ ہے۔یہ لوگ روحانی باپ کے ہاتھوں اس قدر برین واش ہو چکے ہیں کہ ان کی نسلیں بھی الطاف حسین کی قبر کی مٹی کو چومیں گی۔فاروق ستار کا ڈرامہ محض روحانی مراکز کے تالے کھلوانے کے لیئے کھیلا جا رہاہے۔ یہ سارے روحانی بیٹے غدار کے سپوت ہیں ۔سب آستین کے سانپ ہیں۔ ملک اورفوج کے دشمن ہیں ،فوج انہیں عبرتناک سزادے سکتی ہے۔ ایک روحانی بیٹا عامر لیاقت حسین ہے جو کمال کا فنکار ہے۔ ایک رات رینجرز کی حراست میں گزار کر آیا تو اپنے ٹی وی چینل پر مجنوں بنا بیٹھاشاعری سناتا رہا۔ پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ لیکن اس طرح جان نہیں چھوٹ سکتی۔ فوج راء کے ایجنٹوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے ۔ جمہوری حکومت سے کچھ نہیں ہو گاکیوں کہ ایم کیو ایم آج بھی ان لوگوں کے لیئے ایک سیاسی پارٹی ہے اور سیاسی پارٹی اور اس کے رہنمائوں سے بنا کر رکھنا سیاستدانوں کی پالیسی ہوتی ہے۔لعنت ہے ایسی سیاست اور نام نہاد حب الوطنی پر جو ایک غدار کی بکواس بند نہ کر ا سکے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024