سری لنکا میں جاری کرکٹ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس سے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے اس میچ میں ایک بہت مضبوط ٹیم میدان میں اتاری جس میں 9 نمبر تک بیٹنگ تھی۔ٹیم میں صرف 3 ریگولر با¶لر شامل تھے جبکہ حفیظ اور شاہد آفریدی سے با¶لروں کی کمی کو پورا کیا۔ یونس خان کی جگہ ٹیم میں نہیں بنتی تھی کیونکہ یونس خان کی عمر ون ڈے کرکٹ اور T-20 کرکٹ کیلئے موزوں نہیں ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی مزید 2 سال کھیل سکتا ہے مگر اس کے باز¶ں میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ون ڈے یا T-20 کرکٹ کیلئے جاندار میرٹ پر شاٹ کھیل سکے۔ احمد شہزاد عمدہ کھیلے۔ صہیب مقصود کے 89 اور فواد عالم کے 62 رنز کی بدولت پاکستان کو ایک عمدہ جیت نصیب ہوئی۔ وہاب ریاض نے ٹیم سے باہر ہو کر بہت کچھ سیکھا ہے۔ اب اس کی پرفارمنس ہرقسم کی کرکٹ میں نکھر کر سامنے آئی ہے ۔ محمد عرفان فٹ ہو گئے ہیں اور انہوں نے عمدہ با¶لنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ سامنے آ گیا ہے کہ اب 2 ٹیمیں بن سکتی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024