پارلیمنٹ کی ہیئت ترکیبی بدل گئی، ارکان کے اطوار نہ بدلے

جمعہ کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ دونوں اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دئیے گئے۔ 11مئی2013ءکے نتیجے میں وجود میں آنے والی پارلیمنٹ کی ہیئت ترکیبی تو تبدیل ہو گئی ہے لیکن حکومتی بنچوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادی براجمان ہو گئے ہیں اور کل تک حکومتی بنچوں پر قابض پاکستان پییلز پارٹی اپوزیشن بنچوں پر ہے اس کے ساتھ تحریک انصاف بھی بیٹھی ہے لیکن ارکان قومی اسمبلی نے اپنے انداز نہیں تبدیل کئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ارکان کے بروقت نہ پہچنے کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہوتے ہیں دونوں ایوانوں وزراءکی عدم موجودگی سے ایجنڈا نمٹانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔