مصباح کی کمزور ترین کپتانی، جیتا ہوا میچ ٹائی ہو گیا
مصباح کی کمزور ترین کپتانی، جیتا ہوا میچ ٹائی ہو گیا
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان موجودہ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ ٹائی ہو گیا۔ پاکستان نے میرے لکھے تبصرے کے مطابق وہی دونوں تبدیلیاں تو کر لیں لیکن نئے کھلاڑی حارث سہیل کو اتنے اہم میچ میں نمبر 5 پر کھلایا گیا۔ وکٹ میں چونکہ نمی تھی اس لئے ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ہمارے بیٹسمین ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے آ¶ٹ ہو گئے پھر بھی پاکستان اچھی پوزیشن میں تھا۔ کپتان مصباح اچھا کھیل رہے تھے، سست بیٹنگ کر رہے تھے مگر وکٹ پر ڈٹے ہوئے تھے۔ پاکستان کو 229 فائٹنگ سکور مہیا کر دیا۔ پاکستان کی با¶لنگ مضبوط تھی اور لگ رہا تھا کہ پاکستان باآسانی یہ میچ جیت لے گا مگر مصباح الحق نے اپنی زندگی کی کمزور ترین کپتانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ فیلڈ سیٹنگ ٹھیک تھی نہ با¶لروں کی تبدیلیاں۔ دنیا کا کوئی بھی کمزور سے کمزور کپتان ہو، وہ آخری دو تین اووروں کیلئے ٹیم کے سب سے عمدہ با¶لروں کے اوور بچا کر رکھتا ہے مگر ہمارے پاس آخری اوور کرنے والے با¶لروں کے اوور پہلے ہی ختم ہو چکے تھے اور وہاب ریاض نے آخری اوور میں 15 رنز دے کر ایک آسان جیتا ہوا میچ ٹائی ہو گیا۔ آج چوتھا میچ کھیلا جا رہا ہے، ایک میچ ٹائی ہے۔ اگر پاکستان آج کا میچ جیت لے تو کم از کم سیریز ہارے گا نہیں۔ گو آج بھی مصباح نے عمدہ اننگ کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی، عمر اکمل پھر بہت عمدہ کھیلے مگر کمزور کپتانی کی بھینٹ یہ میچ چڑھ گیا۔