’’اوپننگ بیٹسمین ‘‘ ایوان میں وزیر ا عظم نواز شریف کی کمی کو پوری کر رہے ہیں

’’اوپننگ بیٹسمین ‘‘  ایوان میں وزیر ا عظم نواز شریف کی کمی کو پوری کر رہے ہیں

جمعرات کو بھی قومی اسمبلی ارکان کی عدم دلچسپی کا شکار رہا ،نصف گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس مجموعی طور پر اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا ، آج بھی  وزیر داخلہ  چوہدری نثار کیلئے سوال و جواب کا دن ہو گا  الیکٹرانک میڈیا میں وفاقی وزارت داخلہ کے حوالے سے عجیب و غریب بیانات ٹیلی کاسٹ ہو رہے ہیں کسی کو حقائق کا علم نہیں ،وفاقی وزیر داخلہ سے ایسے بیانات منسوب کئے جا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،یہی وجہ ہے رات گئے وزارت داخلہ کے ترجمان کو صورت حال کی وضاحت کرنا پڑی، وزیر داخلہ چوہدری نے ان سے منسوب کئے گئے بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ کو گزشتہ روز غیر ملکی ذرائع ابلاغ سنسنی خیز خبروں کی اشاعت پر جمعرات کو ایوان میں تردید کرنا پڑی ،وہ وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان میں کمی پوری کر رہے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جیمرز کے باوجود ارکان کے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر سپیکر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جیمرز کہاں گئے۔