قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)8 ویں قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ زون اے کا ٹائٹل زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم نے جیت لیا۔ چیمپئن شپ کے آخری زون اے کے کھیلے جانے والے آخری لیگ میچ میں کراچی نے ایچ ای سی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس میچ میں کراچی نے ٹاس جیت کر ایچ ای سی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی جس نے 160 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض 51 اور سدرہ امین 33 رنز بنا کر نمایا ں بلے باز رہیں۔کراچی ریجن کی جانب سے رمیم شمیم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دکھائی۔ جواب میں کراچی ریجن کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ عائشہ ظفر 37 اور ایمن انور 27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پی سی بی ویمن ونگ کی چیئرپرسن بشریٰ اعتزاز تھیں جنہوں نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جبکہ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو بھی نقد انعام سے نوازا گیا۔