’’بے چاری وزیر‘‘ کہنے پر انوشہ رحمان کا ظفر لغاری کو ترکی بہ ترکی جواب

کالم نگار  |  نوازرضا۔۔۔ںوٹ بک

بدھ کوقومی اسمبلی کا اجلاس مجموعی طور پر ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہا البتہ قومی اسمبلی کے ایوان میں وزراء اور پارلیمانی لیڈروں کی فرنٹ لائن خالی رہی حسب معمول ارکان کی بہت کم تعداد ایوان میں میں موجود تھی۔ پیپلز پارٹی کے رکن عمران ظفر لغاری نے ایوان میں وزراء اور حکومتی ارکان کی کم تعداد سپیکر کے نوٹس میں لاتے ہوئے وزیر مملکت انوشے رحمان کو بے چاری وزیر قرار دے دیا۔ انوشہ رحمان کو بیچاری وزیر کا خطاب پسند نہ آیا اور انہوںنے برجستہ جواب دیا اور عمران ظفر لغاری چپ کرا دیا۔