ایوان بالا کے ارکان ”سابق مرد آہن“ کے خلاف متحد ہو گئے

جمعرات کو اےوان بالا مےں جنرل (ر) پروےز مشرف کے عدالت سے فرار کی بازگشت سنی گئی۔ پیپلز پارٹی‘ مسلم لےگ (ن)‘ اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان نے”سابق مرد آہن“ کو آڑے ہاتھوں لےا اور اس بات پر زور دےا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے مےں کھڑا کےا جائے اور کہا کہ اےک آئےن شکن کو وہ پروٹوکول نہ دےا جائے جس کا وہ مستحق نہےں۔ اگر عوام کے منتخب نمائندے اور وزرائے اعظم عدالت کے حکم پر تختہ دار پر چڑھائے جا سکتے ہےں، ان کو ہتھکڑےاں لگائی جاسکتی ہےں اور جلاوطن کےا جا سکتا ہے تو اےک آمر مطلق سے اس قدر کےوں رعاےت برتی جا رہی ہے؟ چےئرمےن سےنٹ سےد نےئر بخاری نے نگران وزےر داخلہ کو اس بارے مےں جواب دےنے کے اےوان مےں طلب کر لےا۔