سینٹ میں اپوزیشن غیر فعال ہو گئی‘ راجہ ظفر الحق کی ”مستعدی“ کام دکھا رہی ہے
جمعرات کو سےنےٹ کا اجلاس مجموعی طور تےن گھنٹے تک جاری رہا سےنےٹ کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گےا چےئرمےن سےنےٹ مےاں رضا ربانی نے پانے دو گھنٹے تک اجلاس کی صدارت کی جب کہ باقی اجلاس کی کارروائی پےنل آف چےئرمےن نے چلائی راجہ محمد ظفر الحق مستعدی سے پورے اجلاس مےں موجو د رہے قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن مسلسل اےوان سے غےر حاضر ہےں جمعرات کو سےنےٹ کا اجلاس شروع ہوا تو اےوان مےں ارکان کی تعداد19تھی جب کہ اجلاس کے اختتام پر ےہ تعدا د کم ہو کر 15رہ گئی پچھلے چند دنوں سے اےوان مےں اپوزےشن”غےر فعال “ ہے اےوان مےں اپوزےشن موجود بھی ہے اور ”غائب“ بھی ۔ دوستانہ ماحول مےں حکومت کے لئے کوئی مشکلات بھی پےدا نہےں کر رہی ۔ راجہ ظفر الحق کی بھی ےہ کوشش ہے کہ اےوان کی کارروائی دوستانہ ماحول مےں چلے ۔ ارکان بھی اےوان کی کارروائی مےں کم دلچسپی لے رہے ہےں اےوان مےں حاضری بھی قابل ذکر نہےں ۔ امرےکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے مےں روےہ کی باز گشت سنی گئی ظفر الحق نے اس کا نوٹس لےا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا روےہ درست نہےں لےکن پوپ کا بےان خوش آئند ہے سینیٹ نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے خلاف مجلس قائمہ برائے خزانہ کی رپورٹ کثرت رائے سے منظورکرلی
اےوان مےں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جیسے ہی مزید معلومات حاصل ہوں گی، ایوان کو آگاہ کر دیا جائے گا تاہم ابھی ہم خود بھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے کہ ان واقعات کے پیچھے کون ہے اور ان کے کیا مقاصد ہیں۔ ایوان بالا کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ سینیٹ میں پاکستان سٹیل مل کے لئے بیل آﺅٹ پیکیج اور گیس بلوں کی ادائیگی سے متعلق تحریک کا معاملہ جمعہ تک موخر کر دیا چیئرمین سینیٹ نے تنازعات کے لئے متبادل حل بل 2017ءمتعلقہ مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا۔ پریمیئر لاءکالج گوجرانوالہ کے اساتذہ اور طلباءنے ایوان بالا کی کارروائی دیکھی۔چیئرمین سینیٹ نے پریمیئر لاءکالج گوجرانوالہ کے طلباءاور اساتذہ کا خیرمقدم کےا جس پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق سوال کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اےوان سے واک آﺅٹ کر دےا وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اور اس کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق تفصیلی جواب دیا تاہم اپوزیشن ارکان جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور انہوں نے احتجاجاً واک آﺅٹ کر دےا سینیٹ میں پی اے آر سی کی 1400 ایکڑ زمین سی ڈی اے کی طرف سے کمرشل اور رہائشی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے متعلق مجلس قائمہ کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ صوبوں کو بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کرنے کے لئے کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔