میچ میں کامیابی کیلئے آج بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنا ہو گا

کالم نگار  |  محمد صدیق

 کیپ ٹا¶ن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے بہت مضبوط پوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی اس ٹیسٹ پر اپنی غلطیوں سے گرفت کمزور کردی اور سو رنز کی لیڈ لینے کی بجائے صرف 12 رنز کی لیڈ حاصل کی۔ لگتا ہے آج صرف میرا تبصرہ ہی ٹھیک ہوا جس میں لکھا تھا کہ لیڈ پاکستان ہی لے گا حالانکہ 12 رنز کی لیڈ کا کیا فائدہ مگر کہنے والے تو کہتے ہیں ڈگری، ڈگری ہوتی ہے چاہے؟ اسی طرح لیڈ لیڈ ہوتی ہے چاہے اس کا فائدہ ہو یا نہ ہو۔ آج تو پاکستانی ٹیم کے با¶لروں، فیلڈروں، بلے بازوں، کپتان غرض پوری ٹیم نے کمال کر دکھایا۔ لگتا تھا پوری ٹیم کے ہاتھوں میں چھید ہوئے ہیں اور ہر طرف سے رنز کی سیل لگی ہوئی ہے۔ 4 آسان کیچ گرا دئیے گئے، مس فیلڈ کا تو کوئی حساب ہی نہ تھا اور سو رنز کی لیڈ لیتے لیتے پاکستانی ٹیم پھر امتحان میں پڑ گئی ہے۔ پہلی اننگز میں یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریاں کمزور فیلڈنگ کی نذر ہو گئیں۔ کپتانی فیلڈنگ، با¶لنگ غرض پاکستان کی طرف سے سب کچھ ہی غلط گیا۔ پچھلے دو تین میچوں میں پاکستانی فیلڈنگ بہتر ہوئی نظر آ رہی تھی مگر اس ٹیسٹ میں تو پہلے سے بھی گندی وکٹ کیپنگ، سلپ فیلڈنگ، گرا¶نڈ فیلڈنگ غرض سب ہی غلط لگ رہا تھا۔ 12 رنز کی لیڈ کے بعد جب پاکستان نے دوسری اننگز شروع کی تو حسب عادت پہلے 4 اووروں میں دونوں اوپنرز آ¶ٹ ہو گئے پھر یونس خان بھی گئے ابھی تک گو پاکستان نے لیڈ ملا کر 3 وکٹوں پر 112 رنز بنا لئے ہیں۔ اگر پاکستان کو میچ میں واپس آنا ہے اور جیتنا ہے تو لمبا سفر طے کرنا باقی ہے۔ ایک مرتبہ پھر 300 رن کا ہدف حاصل کرنا ہو گا۔ یہ وکٹ سپنر کیلئے اکھاڑہ بنتی جا رہی ہے اور یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ جنوبی افریقہ نے اس وکٹ پر آخری اننگز کھیلنی ہے مگر پاکستان کو جنوبی افریقہ کو کھلانے اور پاکستانی با¶لرز خاص کر سپنروں کو کھیل میں واپس آنے کیلئے کم از کم 250 رنز سے اوپر کا ٹارگٹ ملنا چاہئے۔ مجھے نہیںلگ رہا تھا کہ جنوبی افریقہ 200 کرے گی مگر 326 رنزبن گئے۔ اب بھی وقت ہے پاکستانی بلے باز کریز پر ٹھہرے رہیں اور جتنا وقت وکٹ پر ٹھہریں گے، بوٹوں کے نیچے کیلوں سے وکٹ خراب سے خراب تر ہو گی اور بوٹوں کے رف سے پاکستانی با¶لر فائدہ اٹھا سکیں گے اور 250 سے اوپر رنز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان کو آج کم از کم چائے تک کھیلنا چاہئے تبھی 250 رنز بن جائیں گے۔ وکٹ بھی کافی خراب ہو کر سپنروں کیلئے بہت مدد کرے گی۔