آج سینٹ کا پارلیمانی سال مکمل ہو جائیگا‘ اجلاس کورم کی ’’نذر‘‘ہو گیا

آج سینٹ کا پارلیمانی سال مکمل ہو جائیگا‘  اجلاس  کورم کی ’’نذر‘‘ہو گیا

سینٹ کا 102واں سیشن اپنے اختتام  کی جانب تیزی سے بڑھ رہا  رہا ہے آج سینیٹ کی آخری نشست ہو گی جس کے بعد  سینیٹ کے  موجودہ پارلیمانی سال کے ایام کار مکمل ہو جائیں گے۔ سینیٹ  کا اجلاس پیر کو   حسب معمول مقررہ وقت سے نصف  گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے 3بجے شروع ہوا۔ محرک ارکان کی عدم موجودگی، بعض وزراء کے غیر حاضر ہونے یا حکومت اور اپوزیشن کی درخواست پر 13 ایجنڈا آئٹم موخر کر دئیے گئے۔  رواں پارلیمانی سال میں ایوان میں خاطر خواہ قانون سازی نہیں  ہو سکی۔ وزیر اعظم کی غیرحاضری کی وجہ اپوزیشن کے دبائو میں رہے لیکن انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور بھاری بھرکم اپوزیشن کے سامنے سینہ سپر رہے۔ سینیٹ کا پوارا پارلیمانی سال کورم کی نشاندہی  کی وجہ سے ملتوی کیا جاتا رہا حتیٰ کہ پیر کو بھی چار گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس کورم کی ’’نذر‘‘ ہو گیا راجہ محمد ظفر الحق اپنے مختصر سے’’ سیاسی لشکر ‘‘ سے انتہائی فعال اور متحرک اپوزیشن کا  مقابلہ کرتے رہے ۔