مسلم لیگ کے ”پگڑی اچھال گروپ“ نے شیخ رشید کی ”پگڑی “ اچھال دی

 مسلم لیگ کے ”پگڑی اچھال گروپ“ نے شیخ رشید کی ”پگڑی “ اچھال دی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بھی حسب معمول سوا گھنٹے کی تاخےرسے شروع ہوا، حکومتی اور اپوزےشن ارکان نے ےمن کی صورت حال پر اظہار خےال کےا۔ چوہدری تنویر نے مدلل تقریر کی جس کی راجہ ظفر الحق سمیت حکومتی اپوزیشن ارکان نے تعریف کی۔ اجلاس شیخ رشید کیلئے خاصا بھاری تھا وہ دوسروں کی پگڑی اچھالنے مےں اپنا ثانی نہےں رکھتے لےکن وہ مسلم لےگی ارکان کے ہتھے چڑھ گئے انہوں شےخ رشےد کا خوب مذ اق اڑاےا وہ مخالفانہ ماحول مےں جم کر تقرےر نہ کر سکے۔ طلال چوہدری کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے” مانگو مانگو معافی مانگو ‘ کنٹینر کی سیاست نا منظور ‘ مسلم لےگ (ن) کا پگڑی اچھال گروپ ان کی پگڑی اچھالنے کا پروگرام بنا کر آےا تھا۔ مسلم لےگی ارکان ایوان کو مچھلی منڈی ک بنا دےا ،سپیکر قومی اسمبلی کی بار بار تاکےد کے بعد مسلم لےگی ارکان بمشکل خاموش ہوئے ۔ شیخ رشید کو اپنی تقریر کے دوران جھوٹا جھوٹا نعرے بھی سننا پڑے ۔ مسلم لےگی ارکان کے” پگڑی اچھال گروپ “ نے شےخ رشےد کو باور کرا دےا ہے ان کے اےوان مےں غےر دوستانہ ماحول کا سامنا کرنا پڑے گا ،شےخ رشےد کی مدد کو تحرےک انصاف کا کوئی رکن نہےں آےا ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ن اےوان مےں اپنے مخصوص انداز مےں تقرےر کرتے ہےں انہوں نے بھی کہا ہے کہ پا کستان اور ترکی حل کر ایران اور سعودی عرب کے حکمرانوں میں ملاقات اور صلح کراسکتے ہیں انہوں نے انکشاف کےا کہ پاکستان میں بڑے بڑے لوگ داعش کے لئے بھرتیاں کررہے ہیں، سابق وزےر داخلہ آفتاب خان شےر پاﺅ نے کہا کہ ارکان کی رائے سے ےہ تاثر ملا ہے کہ پاکستان کو براہ راست ےمن مےں مداخلت نہےں کرنی چاہےے بلکہ امن کے قےام کے لےے اپنا کردار ادا کرنا چاہےے ،مرکزی جمعیت اہلحدیث ،مسلم لےگ ‘ (ن) لیگ اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کو خطرات کی صورت میں سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دینے اور مکہ مدینہ کی حفاظت کیلئے پاکستانی افواج بھجوانے کی مکمل حمایت کی ۔شنےد ہے وزیراعظم نواز شریف آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس مےں یمن کی صورتحال اور سعودی عرب پاک فوج بھجوانے کے معاملے پر پالیسی بیان دیں گے ، وزیراعظم کی تقریر تیار کرلی گئی ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر مشترکہ قرار داد کے مسودے پر اتفاق رائے پےدا کرنے کے لئے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس منعقدہو گا جس مےںوزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزےر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز پارلیمانی لیڈروں کو بریفنگ دیں گے ۔ ابتدائی مسودہ دفتر خارجہ نے تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں پارلےمانی جماعتوں قےادت سے مشاورت جاری ہےء وفاقی وزےر خزانہ و اقتصادی اموراسحاق ڈار نے سید خورشید شاہ اور دیگر پارلیمانی قائدین سے قرار داد کے حوالے سے مشاورت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرار داد کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا جائے گا ۔ مولانا فضل الرحمن ،میر حاصل بزنجو اور پروفیسر ساجد میر نے یمن کی صورتحا ل پر طویل مشاورت کی ۔ اےوان مےں وزیر مملکت شیخ آفتاب اور تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان باہم شیر و شکر نظر آئے ، دونوں کے قہقہے گونجتے رہے ،مشاہد حسین کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدلل تقریرپر میر حاصل بزنجو ، شیریں مزاری اور سینیٹر راحیلہ مگسی نے تعرےف کی اور ان کے ساتھ تصاوےر بنوائےں ۔
پارلےمنٹ کی ڈائری