حکومتی حکمت عملی نے ہاؤس بزنس کمیٹی کے اجلاس کو ہنگامہ خیز نہ بننے دیا

حکومتی حکمت عملی نے ہاؤس بزنس کمیٹی کے اجلاس کو ہنگامہ خیز نہ بننے دیا

پیر  کی شام  قومی اسمبلی کا 11 واں سیشن شروع ہوگیا۔ اجلاس ’’ہنگامہ خیز ‘‘ ثابت نہ ہوا البتہ ایم کیو ایم نے واک آئوٹ کر کے اپنے کارکنوں کی ہلاکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ہائوس بزنس کمیٹی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا سیشن   2 ہفتے جاری رہیگا۔ برجیس طاہر ایوان میں کم بولتے ہیں لیکن جب بولتے ہیں تو اپنے مخالف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں انہوں نے شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دینے کا اعلان یاد کرایا اور کہا انکا کوئی ’’گڈو ‘‘ ہوتا تو انہیں معلوم ہوتا ’’گڈو‘‘ کی ماں اسکے باپ کا نام کیوں نہیں لیتی۔ چودھری نثار سے حکومتی ارکان اور وزراء نے طویل مشاورت کی۔
اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، سی این جی  سے متعلق  مسائل  کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں   قانون سازی کو  ایجنڈے میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔حکومت نے اپوزیشن کے ایجنڈے کو شامل کر کے اپوزیشن کو  رام کر لیا اپوزیشن کے پاس ایوان میں ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں رہا ۔ بہرحال سپیکر نے شیخ رشید کو بات کرنے کا موقع نہ دیا ۔