قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، سینیٹ نے اپنی قومی ذمہ داری فراموش کردی

منگل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔ سینیٹ میں حکومت کی طرف سے طالبان سے مذاکرات کی بازگشت سنی گئی، قومی اسمبلی کے اجلاس کی اہم بات یہ کہ یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے متفقہ قرارداد منظور کی گئی جبکہ سینٹ نے اپنی یہ قومی ذمہ داری فراموش کردی۔ قومی اسمبلی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے حصے کے پانی پر ڈیموں کی تعمیر کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ پیپلز پارٹی نے سینٹ میں تحفظ پاکستان آرڈینس کیخلاف سخت احتجاج کیا دوسری طرف قومی اسمبلی میں انکی طرف سے مکمل خاموشی معنی خیز ہے۔