وزارت خزانہ ریفنڈ کی مد میں 110 ارب روپے فوری ادا کرے: ایس ایم منیر
کراچی (کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کونظر انداز نہ کیا جائے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ملکر بھرپورکام کیا جائے، اگر وزارت خزانہ کی جانب سے تاجر برادری کوریفنڈکی مد میں روکی گئی رقم یعنی 110 ارب روپے کے ریفنڈاداکردئیے جائیں تو پاکستان کی برآمدات میںپانچ ارب ڈالر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیراعظم فیڈریشن آف پاکستان میں جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ فیڈریشن کی مشاورت سے تیارکرنے کاعندیہ دے دیا ہے۔