ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار 3450 ٹن وزن کے ساتھ مال گاڑی کراچی سے لاہور کیلئے روانہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلویز کی ”ٹرائل سپیشل“ مال گاڑی 3450 ٹن وزن لیکر کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئی پاکستان ریلویز کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے وزن کے ساتھ کوئی فریٹ ٹرین سفر کر رہی ہے اب تک مال گاڑیاں زیادہ سے زیادہ 2200 ٹن وزنی سامان کے ساتھ سفر کرتی رہی ہیں جسے ریلوے 3500 ٹی فی ٹرین تک لے جانا چاہتی ہے۔ ٹرائل سپیشل میں چین سے درآمدہ دو، دو ہزار ہارس پاور کے دو انجن لگائے گئے ہیں جس سے ان کی مجوعی صلاحیت 4 ہزار ہارس پاور ہو گئی اس وقت ریلوے کے پاس 2 ہزار اور 3 ہزار ہارس پاور کے انجن ہیں ٹرائل سپیشل میں 40 بوری بوگیاں لگائی گئیں ہیں گزشتہ روز آئل کی ترسیل کیلئے چین سے آرمد نئی ٹینک ویگنوں کا بھی کراچی سے کوٹری تک ٹرائل کیا گیا نئی ویگنیں ملک کے مختلف حصوں میں آئل کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائیں گی۔