رئیل اسٹیٹ ایجنٹس معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: ایف پی سی سی آئی
اسلام آباد (صباح نیوز)ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تعمیراتی شعبہ نے نو فیصد شرح نمو دکھائی ہے جس سے اسکے فعال ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ یہ شعبہ اسٹیٹ ایجنٹس کی بھرپور شرکت کے بغیر نا مکمل ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے یہ بات رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ یہ شعبہ عوام کو مکانات اور کاروباری برادری کو کاروبار کیلئے جگہ فراہم کرنے میں مددگار کا کردار ادا کرتا ہے۔