کالاباغ ڈیم سمیت تمام چھوٹے بڑے ڈیموں پر کام جلد شروع کیا جائے، وسیم اختر

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے لوڈشیڈنگ میں ہوشربااضافہ پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکمرانوں کے6گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے تمام دعوے ہوا میںاڑگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانی کے ذخائر تعمیر کرکے ہم توانائی بحران پرقابو پاسکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت تمام چھوٹے بڑے منصوبوں پرکام شروع کیاجائے۔اگر پانی کومحفوظ کرنے کے لئے حکمرانوں نے اقدامات نہ کئے تو مستقبل میں ملک وقوم کواس کاخمیازہ قحط سالی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔کالاباغ ڈیم سے صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کوفائدہ ہوگا۔