مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 20 کروڑ 30 لاکھ روپے کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 11786 لاٹ کے سودے 2 ارب 20 کروڑ 30 لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2732 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 49 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 68.1 کروڑ روپے چاندی کے سودوں کی مالیت 2.8 کروڑ روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 36 لاکھ روپے رہی۔