فکسڈ یا ٹرن اوور ٹیکس کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں: خالد پرویز

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے نئے بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس یا ٹرن اوور ٹیکس کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چھوٹے تاجروں کو جن کی اکثریت زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہوتی ڈاکومنٹیشن سے نجات ملے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ پیچیدہ ٹیکس قوانین اور لامحدود اختیار رکھنے والے ٹیکس حکام کی چیرہ دستیوں سے محفوظ ہوں گے اور حکومت100ارب روپے سے بھی زیادہ ریونیو حاصل کرسکے گی ۔