سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، کے ایس ای100 انڈیکس3 نفسیاتی حدوں پر بحال

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوتیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 32800 , 32900اور 33000کی نفسیاتی حد یں بیک وقت بحال ہو گئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں 55 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 293.31 پوائنٹس اضافے سے 33056.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 192 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 55 ارب 82 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار 887 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 71 کھرب 79 ارب 85 کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار 788 روپے ہوگئی۔ جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 30 کروڑ 43 لاکھ 88 ہزار 100شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں 15 کروڑ 56 لاکھ 77 ہزار 360 شیئرز زائد ہیں ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 93 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ۔ 23 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 3 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 67 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس 80.95 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5608.68 بند ہوا ۔ مارکیٹ میں کل 5 لاکھ 78 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز 7 لاکھ 61 ہزار 600 حصص کا لین دین ہوا تھا۔