آبی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہے: نعیم میر

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ آبی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ہی توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہے جس سے ملک اندھیروں سے روشنیوں کی طرف لوٹ آئے گااو ر انڈسٹری کا پہیہ رواں ہونے سے معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہونگے۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں نعیم میر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل وقت کا اہم تقاضا ہے ملک میں بجلی کی پیداوارکم اور شارٹ فال 7ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کو گھریلو سطح پر اور صنعتوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے پیداواری عمل میں کمی اور مہنگائی کا بول بالا ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام آبی وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے ۔