کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ سیمنٹ‘ آئل و گیس سیکٹر میں خریداری بڑھ گئی

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) سیمنٹ‘ آئل اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری‘ کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43.13 پوائنٹس کے اضافہ پر 7206.17 کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 13 ارب 67 کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار 579 روپے کا اضافہ‘ کاروباری حجم جمعہ کی نسبت 37.28 فیصد کم جبکہ 47.85 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ سیمنٹ‘ آئل اینڈ گیس‘ بینکنگ اور دیگر سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں میں مقامی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ۔