سٹیٹ بینک نے بنکنگ سسٹم میں 859 ارب 70 کروڑ روپے شامل کر دیئے
کراچی (اے پی پی) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 859 ارب 70 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 859 ارب 70 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.90 فیصد تا 5.78 فیصد سالانہ کے حساب سے 859 ارب 70 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 24 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔