سرکاری بینکوں کے 48 ارب 70 کروڑ کے قرضے ڈوب گئے
کراچی(این این آئی)بینکوں اور مالیاتی اداروں کے غیر فعال قرضے633 ارب 44کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں، سرکاری بینکوں کے 48 ارب 70کروڑ روپے کے قرضے ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر بینکوں کے غیر فعال قرضوں میں 13 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ مکمل طور پر ڈوبے قرضے 10 ارب 81 کروڑ روپے بڑھ گئے اور ان کا حجم 105ارب 47کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ سرکاری بینکوں کے مکمل طور پر ڈوبے قرضے ان کے مجموعی قرضوں کے 5.5 فیصد ہیں ان کے مقابلے میں نجی شعبے کے کمرشل بینکوں کی یہ شرح صرف 1.18 فیصد ہے۔