توانائی بحران کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے: چودھری عشرت علی
رائے ونڈ (نامہ نگار) واپڈا آفس رائے ونڈ ڈویژن میں صارفین کی سہولت اور شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں چاروں سب ڈویژنز کے ایس ڈی او ز،ریونیو آفیسرز اورایکسین رائے ونڈ رانا عابد دلشادنے ایس ای سیکنڈ سرکل محمد الیاس گھمن کی نگرانی میں صارفین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کئے ،ایس ای محمد الیاس گھمن نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکو واجد علی کاظمی کی ہدائت ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے ہر صارف کا جائزہ مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ،کھلی کچہری میں موجودوفاقی وزیر بجلی عابد شیر علی کے نمائندہ مسلم لیگی رہنماء چودھری عشرت علی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے یہیاں پر موجود ہیں،کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ،توانائی بحران کا خاتمہ اور ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی کمی مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے ،ایکسین رانا عابد دلشاد نے کہا کہ گلیوں میں لٹکتی تاریں ہٹا کر جہاں بھی ضرورت ہوگی،فوکور کیبل ڈالی جائے گی ۔