کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری‘ سرمایہ کاری میں 7 ارب 73 کروڑ سے زائد کا اضافہ

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی تیزی جاری رہی۔ او جی ڈی سی کی زائد خریداری اگلے آئندہ ہفتے غیرملکی سرمایہ کاروں کی متوقع آمد اور کئی مثبت اطلاعات کے باعث حصص کے کاروبار میں بدستور تیزی پائی گئی جس کے نتیجہ میں کے ایس ای 100انڈیکس 43.29 پوائنٹس بڑھ کر 5183.22 پر آگیا جس سے او جی ڈی سی اور این آئی بی بینک کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 7ارب 73 کروڑ 72 لاکھ 22 ہزار 397 روپے کا اضافہ رہا ۔