لوگوں کو عالمی اقتصادی فورم کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے کیلئے کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

ڈیووس (اے ایف پی) سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کی سرگرمیوں سے ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھنے کیلئے کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ ان کمپنیوں میں گوگل، یوٹیوب اور مائی سپیس شامل ہیں جو اپنی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس موقع سے کاروباری فوائد حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم کے وسط میں گوگل نے ایک بڑی انٹریکٹو سکرین نصب کی ہے جس کے ذریعے شرکاء کرہ ارض کا چپہ چپہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی اقتصادی فورم کے شرکاء مائی سپیس اور یوٹیوب پر اپنے ویڈیو پیغامات بھی دے سکتے ہیں۔