زرمبادلہ کے ذخائر پھر 10ارب ڈالر ز سے تجاوز کر گئے

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر سرکاری ذخائر میں 28کروڑ83لاکھ امریکی ڈالرز کے اضافہ سے ایک بار پھر بڑھ کر10ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرگئے ہیں ۔ اس کے برعکس بنکوں کے ذخائر میں 2کروڑ 91لاکھ امریکی ڈالرز کمی سے ان کے ذخائر گھٹ کر 3ارب 33کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالرز مالیت کے رہ گئے۔