امریکی ایوان نمائندگان نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کیلئے 819 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پلان کی منظوری دیدی

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کیلئے 819 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پلان کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان میں صدر بارک ابواما کی طرف سے پیش کئے گئے پیکج پر رائے شماری کیگئی اور 188 کے مقابلے میں 244 ووٹوں کی اکثریت سے 819 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکج کی منظوری دی گئی۔ ریپبلکن پارٹی کے رکن جان بائرز نے بیل آئوٹ پلان کے منصوبے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی حکومت سے مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس لئے انہوں نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا۔ ادھر صدر بارک اوباما نے بیل آئوٹ پلان کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے سینٹ کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر اس پیکج کی منظوری دے۔