قربانی کے جانوروں پر کانگو سے بچائو کا سپرے کیا جائے: راجہ اشفاق سرور
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ڈینگی سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام محکموں کے مابین قریبی رابطہ اور تعاون بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ڈینگی کے خاتمہ کے لیے کام کرنے والے سرکاری افسران اور اہلکاروں کو اپنے فرائض انتہائی فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنا ہوں گے۔ اس سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرورنے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے سلسلے میں سیلز پوائنٹس اور منڈی مویشیاں میں آنے والے جانوروں پر کانگو سے بچاؤ کا سپرے کیا جائے اور کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیںتاکہ کانگو وائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔