غیر معیاری ادویات بیچنے والے 3 سٹور مالکان کو مجموعی طور پر 15 سال قید و جرمانہ کی سزا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے )ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے تین سٹور سٹورمالکان کوجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پرپانچ سال قید اور95 ہزارروپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیاہے۔استغاثہ کے مطابق شاہدرہ، گجو متہ اور بیگم کوٹ میں موجود میڈیکل سٹور مالکان شرافت، اسلم اور نذیر غیر معیاری ادویات فروخت کر رہے تھے جن کیخلاف ڈرگ انسپکٹر نے مقدمہ درج کرایا اور فاضل عدالت میں ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان پیش کیا ۔