ایل این جی منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: امجد لطیف
لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کا کہنا ہے کہ ایل این جی منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا جس سے نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی دستیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی ناردن گیس پائپ لائنز ایگزیکٹو ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی نے یو ایف جی کو 11 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد تک کر دی ہے جس سے کمپنی کی مالی حالت بھی مستحکم ہوئی ہے سالانہ عشائیہ سے آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر اعظم خان وزیر اور ایسوسی ایشن کے دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔