دی بینک آف پنجاب نے کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتا ئج کا اعلان کردیا
لاہور (پ ر) بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈ ا ئریکڑ ز کا اجلاس 29 اگست 2016کو ہوا۔ اس اجلاس میں 30 جون 2016 کو اختتام پذیر ہو نے والی پہلی ششماہی کے غیر آڈٹ شدہ حسابات کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے مالیاتی نتا ئج کی منظوری دیتے ہوئے بینک کی مالیاتی ساکھ میں قابلِ ذکر بہتری کو سراہا اور انتظامیہ کی ان کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا جن کی بدولت بینک سابقہ انتظامیہ کی جانب سے ورثے میں ملے مسائل پر قابو پانے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں کامیاب ہوا۔ بینک نے سال 2016 کی پہلی ششماہی کے دوران 4.2 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا ۔ اسی طرح بینک کی فی حصص آمدن 1.78 روپے رہی ۔ 30 جون 2016 کو بینک کے کل اثاثہ جات بڑ ھ کر 490 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ۔ بینک کے ڈپازٹس 430 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے جو کہ 31 دسمبر 2015کو 375 ارب روپے تھے ۔