7 روز میں 35 سبزیاں، پھل 20، برائلر گوشت 8 روپے کلو تک مہنگا
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں ایک ہفتہ میں 35 سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں20 روپے اور برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ ہوگیا۔ سرکا ری اعدادوشمار کے مطابق لہسن دیسی 7 روپے اضافے سے 131، لہسن چائنا 146، کریلے 3 روپے اضافے سے 47، ادرک سنگاپور 6 روپے اضافے سے 116، پالک 10 اضافے سے 33، دیسی ٹینڈے7 روپے اضافے سے62، لیموں دیسی 15 روپے اضافے سے131، حلوہ کدو ایک روپے اضافے سے 12، پھلیاں 4 روپے اضافے سے 27، بند گوبھی 3 روپے اضافے سے 38، پھول گوبھی 3 روپے اضافے سے 47، گھیا توری 6 روپے اضافے سے 30، سبز مرچ 13 روپے اضافے سے 40، شملہ مرچ 16 روپے اضافے سے 106، اروی 8 روپے اضافے سے 47، بھنڈی 7 روپے اضافے سے 38 روپے کلو، مٹر 10 روپے اضافے سے 126، مولی 2 روپے اضافے سے 10، شلجم 6 روپے اضافے سے 27 ساگ کی قیمت 10 روپے اضافے سے 22، سیب وانا 3 روپے اضافے 58 روپے کلو، سیب گاچہ اول 7روپے اضافے سے 99، سیب گاچہ دوئم 5 روپے اضافے سے 58، کیلا اول 3 روپے اضافے سے 69 روپے درجن، کھجور ایرانی 4 روپے اضافے سے162، کھجور اصیل 18 روپے اضافے سے 120، انار دیسی 20 روپے اضافے سے122، میٹھا درجن 6 روپے اضافے سے 85، پپیتا 2 روپے اضافے سے 112، انگور گولہ 2 روپے اضافے سے 90، انگور کالا 2 روپے اضافے سے 116، آم دیسی کی قیمت 5 روپے اضافے سے 58 روپے کلو، آم فجری 5 روپے اضافے سے74، آم چونسہ سفید 16 روپے اضافے سے 126، آم چونسہ کالا 11 روپے اضافے سے 85 روپے کلو، آم انور رٹول6روپے اضافے سے 126 روپے، آڑو سپیشل 3 روپے اضافے سے 141 روپے کلو ہوگئی جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 8 روپے اضافے سے 170 روپے ہو گئی ۔