حکومت ورلڈ بینک کے پاس جانے کی بجائے صنعتیں چلائے: اپٹما
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت ورلڈ بینک کے پاس جانے کی بجائے صنعتیں چلانے کیلئے اقدامات کرے۔ آپٹما ہائوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب عامر فیاض نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس لوڈشیڈنگ اور نا ہموار حکومتی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی بند ہونے سے متعدد ملیں اور مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔