فیکٹری گیٹ اور خریداری مراکز گنے کی قیمت 180 روپے من مقرر
لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے کرشنگ سیزن 2015-16 کے لئے گنے کی فیکٹری گیٹ اور گنا خریداری مراکز پر کم از کم خریداری قیمت 180روپے فی من یا 450روپے 100کلوگرام (یعنی 4500روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کر دی نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر فیکٹریاں خریداری مراکز اور دیگر مقامات سے گنا فیکٹری تک پہنچانے کے لئے فاصلہ 40کلومیٹر ہونے کی صورت میںقیمت خریداری میں سے 1.25روپے 100کلوگرام فی کلو میٹرٹرانسپورٹ اخراجات کی مد میں کٹوتی کرنے کی مجاز ہوں گی۔ گورنر پنجاب نے کرشنگ سیزن2015-16 کے لئے شوگر کین(ڈویلپمنٹ) سیس3 روپے فی کلو 40 کلو گرام یا ساڑھے سات روپے فی 100 کلو گرام(75 روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کیا تاہم شوگر سیس کی رقم میں ٹکرائو کی صورت میں شوگر ملز اور گنے کے کاشتکار اس بوجھ کو مساوی طور پر برداشت کریں گے۔ شوگر ملز کے اپنے کھیتوں سے گنا حاصل کرنے کی صورت میں سیس ریٹ 3روپے فی من یا 7روپے 50پیسے فی سو کلوگرام (75روپے فی میٹرک ٹن) کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔