بوئنگ طیارے گراؤنڈ ہونے سے شاہین ائرلائنز کا شیڈول درہم برہم
لاہور (نامہ نگار) لاہور ائرپورٹ پر شاہین ائرویز کے بوئنگ 737 کے حادثے کا شکار ہو جانے کے بعد شاہین ائر لائنز کی انتظامیہ نے اپنے تمام بوئنگ 737 طیارے گراؤنڈ کر دیئے جس سے شاہین 6 ائر لائنز کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا اور مسافر پروازوں میں لمبی تاخیر اور منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں شاہین ائرلائنز کے پاس 22 طیارے ہیں جن میں سے 5 بوئنگ 737 طیارے 2 لاہور اور 3 کراچی میں گراؤنڈ کئے گئے ہیں اور شاہین ائرلائنز اب صرف 17 طیاروں سے کام چلا رہی ہے شاہین ائر لائنز کے پاس اب باقی 17 طیاروں میں ائر بس اے 333، ائر بس اے 330 اور ائر بس 320 ہیں گزشتہ روز لاہور ائر پورٹ پر ائربلیو کی صبح 10 بجے مسقط جانیوالی پرواز 10 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے رات سوا آٹھ بجے مسقط روانہ ہوئی جس پر مسافروں نے ائربلیو کی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی اور ہنگامہ کیا۔