کاشتکاروں کی فلاح کیلئے تنظیم زرعی پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں: فرخ جاوید

لاہور(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب اپنی منظم زرعی پالیسیوں کے ذریعے کاشتکاروں کے فائدے اور سہولت کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ تاکہ فصلات کے پیداواری اہداف حاصل کیے جاسکیں۔ پاکستان بہترین کوالٹی کی سبزیاں بھارت کو برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور  حکومت بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تجارت کرنا چاہتی ہے۔ موسمی تغیرات کے باعث ٹماٹر کی فصل نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی متاثر ہوئی ہے۔ ہفتہ بھر میں سندھ سے تازہ ٹماٹر کی پنجاب آمد سے ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے یہاں بھارت سے آئے تاجر وں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔