پنجاب پنشن فنڈ ے اثاثہ جات 18.822 ارب روپے تک پہنچ گئے:میاں مجتبی شجاع

پنجاب پنشن فنڈ ے اثاثہ جات 18.822 ارب روپے تک پہنچ گئے:میاں مجتبی شجاع

 لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ وایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ گزشتہ  مالی سال کے اختتام پر  پنجاب پنشن فنڈ کے اثاثہ جات 3.208ارب روپے سے بڑھ کر 18.822ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب پنشن فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے 15ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز خزانہ، قانون، سروسز، آئی اینڈ سی، جنرل مینجر پنجاب پنشن فنڈ و دیگر حکام اور پرائیویٹ ممبرز بھی موجود تھے۔ حکومت پنجاب کے مختلف عرصہ کی فنانشل سٹیٹمنٹس، سابقہ اجلاس کے منٹس، سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2012-13ء اور پنجاب پنشن فنڈ بجٹ برائے سال 2013-14ء کی منظوری اور پنشن و جی پی فنڈ بارے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔